ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : طلبہ کی سہولت کے لئے اضافی سرکاری بسیں چلانے عوام کا مطالبہ

بھٹکل : طلبہ کی سہولت کے لئے اضافی سرکاری بسیں چلانے عوام کا مطالبہ

Fri, 27 Aug 2021 21:05:46    S.O. News Service

بھٹکل 27/ اگست (ایس او نیوز) کووڈ لاک ڈاون کے بعد اب تعلیمی ادارے کھل  گئے ہیں تو بھٹکل اور اطراف کے طلبہ سرکاری بسوں کے ذریعے مختلف مقامات سے  اپنے اپنے اسکول اور کالج میں حاضری کے لئے سفر کررہے ہیں ۔ لیکن دیکھا یہ جارہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کووڈ پروٹوکول کے مطابق حفاظتی اقدامات کی پابندی لازمی قرار ہونے کے باوجود ان سرکاری بسوں میں اس کی دھجیاں اڑائی  جارہی ہیں ۔ 

 تعلیمی ادارے شروع ہونے اور چھٹی کے اوقات میں  گنجائش سے زیادہ طلبہ کو بسوں میں سوار ہوکر لٹکتے اور دروازے پر جھولتے ہوئے آنا جانا پڑتا ہے اس قسم کا منظر پیش کرنے والی ہوناور سے بھٹکل آنے جانے ولی بس کی ایک ویڈیو کلپ عام ہوئی ہے ۔ یہ کلپ بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور کے ایس آر ٹی سی افسران کے علم میں بھی لائی گئی ہے ۔ طلبہ کے والدین اور دیگر عوامی ذمہ داران نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کی سہولت کے لئے تعلیمی اداروں کے اوقات میں اضافی سرکاری بسیں چلائی جائیں تاکہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ کے خطرے سے بھی بچ سکیں ۔
 


Share: